اطلاعات کے مطابق اننت ناگ ضلع کے سیری گفور گاؤں سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید شیخ نامی ایک شخص کا قتل کیا گیا تھا، تاہم پولیس 18 ماہ بعد کیس کو حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے ایک سینیئر افسر کے مطابق عبدالرشید شیخ کی لاش یکم ستمبر 2018 میں سرینگر شہر کے بربر شاہ علاقے میں واقع ایک نجی کرائے کے کمرے سے برآمد کی گئی تھی۔ دورانِ تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ شیخ کی موت سر پر بھاری اوزار سے مارنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
پولیس نے تقریباً 18 ماہ عبدالرشید شیخ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔