اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: آپریشن کے بعد نہیں ملی ایمبولینس، مالبردار گاڑی سے جانا پڑا گھر - ساحل گلزار کی نیوز

اننت ناگ کے گورنمینٹ میڈیکل کالج سے ڈسچارج مریض کو آپریشن کے بعد گھر لے جانے کے لیے ایمبولینس نہ ملنے پر چھوٹی مالبردار گاڑی کا سہارا لینا پڑا، جس کے بعد یہ معاملہ ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی نوٹس میں لایا گیا تو ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدها کی مداخلت سے ایمبولینس فراہم کی گئی۔

The patient had to resort to a small truck
اننت ناگ: مریض کو ایمبولینس نہ ملنے پر چھوٹی مالبردار گاڑی کا سہارا لینا پڑا

By

Published : Jan 14, 2021, 4:57 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک مریض کو جی ایم سی اننت ناگ انتظامیہ کی جانب سے ایمبولینس فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے جی ایم سی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس کی بعد یہ ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اننت ناگ جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت گیلانی

تفصیلات کے مطابق 21سالہ ساحل گلزار کو 1جنوری کو اننت ناگ کے گورنمینٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا تھا، جسکے بعد 6 تاریخ کو مریض کا آپریشن کیا گیا۔ مریض کی حالت مستحکم ہونے کے بعد11 جنوری کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

تیماردار نے مریض کو گھر تک لے جانے کے لیے اسپتال انتظامیہ سے ایمبولینس کی گزارش کی تھی لیکن مریض کو ایمبولینس فراہم نہیں کی گئی۔ بعد ازاں گھر والے مریض کو ایک چھوٹی مالبردار گاڑی میں لے جانے پر مجبور ہوگئے۔

تاہم کھنہ بل کے مقام پر میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے گاڑی کو روک کر اس معاملے کو ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی نوٹس میں لایا، جس کے بعد ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدها کی مداخلت پر جی ایم سی سے ایک ایمبولینس روانہ ہوئی اور مریض کو کھنہ بل کے قریب لوڈ کیریئر سے ایمبولینس میں منتقل کرکے گھر تک پہنچایا گیا۔

اننت ناگ جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت گیلانی نے کہا کہ عام طور پر ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مریض کو اہل خانہ اپنے خرچ اور ذرائع سے گھر لیکر جاتے ہیں لیکن اگر کسی شخص کو معاشی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے تو اس کی مدد کی جاتی ہے۔ اس طرح کی صورتحال میں مدد کے لیے اسپتال انتظامیہ سے مریض کو رجوع کرنا چاہیے تھا، جو کہ شاید نہیں کیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے علم میں اس معاملے کو لائے جانے کے بعد ہم نے فوراً ایمبولینس فراہم کی جس کے ذریعہ سے مریض کو مفت میں گھر تک پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: تین دہائی کی سرد ترین رات

ABOUT THE AUTHOR

...view details