جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ کے شانگس کورٹ Shangas Court میں بار ایسوسی ایشن Bar Association Shangas کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔
ووٹنگ سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے انجام دی گئی جس میں محض ایک ووٹ سے ایڈوکیٹ تسنیم یعقوب خان Advocate Tasneem Yaqoob نے اپنے حریف ایڈوکیٹ شوکت احمد کو ہرا کر بار ایسوسی ایشن کے صدر کا عہدہ اپنے نام کر لیا۔
انتخاب میں سید عابد حسین بلامقابلہ جنرل سیکریٹری نامزد ہوئے جبکہ ایڈوکیٹ پیر زاده عاصف شفیع نے بطور الیکشن کمشنر اپنے فرائض انجام دیے۔
اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں نے وکلاء و دیگر متعلقین کی فلاح و بہبود کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔