اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کا جنوبی کشمیر کا دورہ - کووڈ19 ویکسین

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع کا دورہ کرکے برفباری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے کیا جنوبی کشمیر کا دورہ
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے کیا جنوبی کشمیر کا دورہ

By

Published : Jan 21, 2021, 8:34 PM IST

’’عوامی خدمات کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنائیں، عوامی شکایات کا ازالہ مقررہ وقت پر کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔‘‘ یہ ہدایات افسران کو لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے ضلع اننت ناگ اور کولگام دورے کے دوران دیں۔

مشیر برائے لیفٹیننٹ گورنر بصیر احمد خان نے جمعرات کو ضلع اننت ناگ اور کولگام کا دورہ کرکے برف باری کے بعد کی صورتحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے کیا جنوبی کشمیر کا دورہ

خان نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی، برف صاف کرنے، ادویات، راشن اور کھانا پکانے کی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جانے چاہئے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایل جی کے مشیر نے کووڈ19 ویکسین کے بارے میں پھیلائی جا رہی افواہوں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام سے کووڈ19 کے خاتمے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی۔ کھنہ بل میں اننت ناگ اور کولگام اضلاع کی مشترکہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کے بعد بصیر خان نے ان باتوں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: فاروق عبداللہ کی پارلیمانی وفد سے ملاقات

میٹنگ میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

خان نے پہلگام میں شدید برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافے کے پیش نظر سیاحوں کی ضروریات - سڑک کی صفائی، مناسب بجلی اور پانی کی فراہمی - سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی افسران کو ہدایت دی۔

میٹنگ میں موسم سرما کے پیش نظر اور برف باری کے مزید امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details