جی این شاہین نے ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت کو بزدلانہ حرکت سے تعبیر کرتے ہوئے قتل میں ملوث افراد کو تلاش کر کے انہیں قانونی طور پر سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔
انہوں نے کہا حکومت کو چاہیے کہ 'وہ نامعلوم بندوق برداروں کو جلد از جلد بے نقاب کرے'۔

اننت ناگ میں منعقدہ پارٹی کارکنان کے اجلاس کے حاشے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جی این شاہین نے ان باتوں کا اظہار کیا۔
جی این شاہین نے کہا کہ اسطرح کے واقعات دل دہلانے والے ہیں اور سرکار کو اس کے خلاف سنجیدہ نوٹس لینی چاہیے۔
شاہین نے کارکنان سے 'جموں و کشمیر میں جمہوری طرز کی حکومت قائم کرنے کے لیے انتخابات کے انعقاد میں کلیدی رول ادا کرنے کی تلقین کی ہے اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے اپنا اہم رول ادا کرنے کو کہا'۔