وادی کشمیر میں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کے دوران جہاں انتظامیہ عام لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پیش پیش نظر آرہی ہب وہیں مپونسپل کمیٹی بجبہاڑہ بھی متحرک ہے۔
ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں مونسپل کمیٹی کی جانب سے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تمام مشینری کام پر لگائی گئیں ہیں۔
اس سلسلے میں جب ہم نے مونسپل کمیٹی کے ایگزیکیٹو آفیسر ملک سہیل سے بات کی تو اُنہوں نے کہا کہ قصبہ بجبہاڈہ میں 17 وارڈز ہیں۔ ان وارڈز میں سے بیشتر مقامات پر برف ہٹایا گیا ہے۔ اب چونکہ مسلسل روف ٹاپ سے برف گر رہی ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر بار بار برف جمع ہو جاتی ہے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تحت ہٹایا جائے گا۔
اننت ناگ: برف ہٹانے کے لیے مشینری کام پر - مونسپل کمیٹی کے ایگزیکیٹو آفیس
ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں مپونسپل کمیٹی کی جانب سے برفباری کے دور میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تمام مشینری کام پر لگائی گئیں ہیں۔
ملک سہیل
اُنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آج رات تک تمام سڑکوں سے برف ہٹائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے پاس جو سنو ایکشن پلان ہے، وہ اُسی حساب سے کام کرتے ہیں اور اُس پلان کے تحت لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے میں کوشاں ہے۔
اس موقع پر اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تھوڑا سا صبر رکھیں، کیونکہ برف ہٹانے کو لیکر اُن کے پاس کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو راحت پہنچانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
Last Updated : Jan 8, 2021, 3:00 PM IST