اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی - کئی مکانوں کو مسمار

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران دو سو سے کنال سے زائد اراضی کو بازیاب کیا گیا۔

پہلگام میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی

By

Published : Nov 11, 2020, 6:49 PM IST

جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں محکمہ جنگلات، پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) اور محکمہ مال کے اشتراک سے غیر قانونی طور قبضے میں لی ہوئی سرکاری اراضی کو بازیاب کرانے کی مہم پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے۔

بدھ کو تینوں محکموں نے قریب 210 کنال جنگلاتی اراضی کو بازیاب کر لیا گیا جس دوران کئی مکانوں کو مسمار کیا گیا۔

پہلگام میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی

اس سے قبل سنیچر کو بھی انتظامیہ کی جانب سے پہلگام کے مامل علاقے میں غیر قانونی طور قبضے میں لی ہوئی 110کنال جنگلاتی اراضی کو بازیاب کیا گیا تھا۔

محکمہ جنگلات اور پی ڈی اے کے افسران نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details