ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کی ہدایت پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول رانی باغ میں قائم کووڈ-19، آر ٹی پی سی آر، کولیکشن سینٹر اور ریپڈ اینٹجن ٹیسٹنگ سینٹر کا دورہ کیا۔اور مذکورہ سینٹر میں ٹیسٹنگ کے حوالہ سے مزید انتظامات کیے گئے۔
اپنے دورے کے دوران اے ڈی سی نے ٹیسٹنگ سینٹر کے کام کاج اور سینٹر میں میسر جانچ کرانے کے لئے موجود آلات کا جائزہ لیا۔ تاکہ آر ٹی پی سی آر اور ریپڑ اینٹجن ٹیسٹنگ کے دوران کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو۔
اننت ناگ: اے ڈی سی نے کووڈ-19 ٹیسٹنگ سینٹر کا دورہ کیا - ریپڑ اینٹجن ٹیسٹنگ
اپنے دورے کے دوران اے ڈی سی نے ٹیسٹنگ سینٹر کے کام کاج اور سینٹر میں جانچ کرانے کے لیے موجود آلات کا جائزہ لیا۔ تاکہ آر ٹی پی سی آر اور ریپڑ اینٹجن ٹیسٹنگ کے دوران کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو۔
اے ڈی سی نے کووڈ19 ٹیسٹنگ سینٹر کا دورہ کیا
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ سینٹر میں معقول اور ماہر اسٹاف کو قائم کیا گیا ہے۔تاکہ بآسانی عام لوگوں کی جانچ کی جائے ۔
انہوں نے قصبہ اننت ناگ کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع ہسپتال کے بجائے رانی باغ ٹیسٹنگ سینٹر پر جائیں اور بغیر پریشان ہوئے اپنا ٹیسٹ کرائیں