ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ کی صدارت میں آنے والے عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تقریبات کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران عید میلاد النبی (ﷺ) کے دوران اشیا ضروریہ کی فراہمی، قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے، ٹرانسپورٹ انتظامات، زیارت گاہوں، مساجد میں زائرین کے لئے پانی، بجلی، ایمبولینس و دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر زیارت گاہوں میں تقریبات کے دوران کووڈ 19 پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنانے جانے کی ہدایت دی گئی۔