اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں 500 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ شروع - بیجبہاڑہ

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے کہ ضلع بھر کے کووڈ مریضوں کے لیے مناسب تعداد میں آکسیجن اور بیڈ لگائے جائیں۔

بیجبہاڑہ میں 500 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ شروع
بیجبہاڑہ میں 500 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ شروع

By

Published : May 7, 2021, 8:08 AM IST

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے کووڈ ہسپتال بجبہاڑہ میں 500 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

بیجبہاڑہ میں 500 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ شروع

کووڈ وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اگرچہ ملک بھر میں آکسیجن کی کمی پائی جا رہی ہے۔ وہیں، ضلع انتظامیہ نے حرکت میں آکر کئی ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ قائم کروائے ہیں۔

اس حوالے سے آج ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے بجبہاڑہ میں قائم ٹرامہ ہسپتال جسے کورونا کے ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے، میں کووڈ کے مثبت مریضوں کے لیے 500 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سی ایم او اننت ناگ، انجینئرز اور مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس ٹرامہ ہسپتال میں تقریباً 75 بستروں کی گنجائش موجود ہے، جس میں کووڈ کے مثبت مریضوں کے لیے آکسیجن کی سہولیات بھی موجود رکھی گئی ہے۔ اس موقع پر اے ڈی سی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے کہ ضلع بھر کے کووڈ کے مریضوں کے لیے مناسب تعداد میں آکسیجن اور بیڈ لگائے جائیں۔
انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ تمام گائیڈ لائنز کی پیروی کریں اور خود کو اس مرض سے دور رکھنے کے لیے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگوائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details