اننت ناگ:اڈانی فاؤنڈیشن نے معذور کشمیری کرکٹر عامر حسین لون سے رابطہ قائم کرکے انہیں ان کے سفر میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پہل کرنے کا اعلان کیا۔وہی گزشتہ روز سچن ٹنڈولکر نے بھی جسمانی طور سے معذور کرکٹر سے ملاقات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔34 سالہ عامر لون کسی عام انسان سے کم نہیں، جنہوں نے کبھی اپنی معذوریت کو اپنے سپنوں پر ہاوی نہیں ہونے دیا، یہی وجہ ہے کہ پیرا کرکٹ ٹیم میں عامر نے بہترین کارکردگی کا مظاہر کرکے نہ صرف اپنا مقام حاصل کیا، بلکہ دوسرے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ بن کر ابھرا ہے۔
بچپن میں ہی عامر نے اپنی دونوں بازوں کھو دئے، لیکن اس وقت فوج نے عامر کے بے بس گھر والوں کی مدد کے لیے سامنے آئے اور بروقت کارروائی سے عامر کی جان بچ گئی۔ عامر نے اپنی زندگی میں کافی محنت کی اور پیرا کرکٹ ٹیم میں بہترین کھلاڑی کے بطور نمائندگی کی۔
حال ہی میں عامر کو ایک ریلٹی شو میں دعوت دی گئی تھی جس میں اس کی حالت زندگی پر روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح سے عامر نے مشکل حالت کا مقابلہ کرنے کے بعد اپنی منزل کو پایا ہے، جس کو دیکھ کر بالی وڈ اداکار وکی کوشل کافی متاثر ہوئے اور انہوں نے شو میں اس بات کا اظہار کیا کہ اب عامر کی زندگی پر بالی ووڈ میں ایک فلم فلمائی جائے گی جس میں ان کے کردار کو درشایا جائے گا۔