اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہسپتال انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں کووڈ-19 کے ٹیسٹ کے لئے آ رہے لوگوں نے کالج انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام لگایا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام
ہسپتال انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام

By

Published : Aug 26, 2020, 8:57 PM IST

لوگوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں گزشتہ چند دنوں سے انہیں ٹیسٹ کرنے کے لئے کسی قسم کا تعاون فراہم نہیں ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ مختلف مسائل سے دو چار ہو رہے ہیں۔ جبکہ کورونا کے مشتبہ افراد عام مریضوں و تیمارداروں کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔

ہسپتال انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام

لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے اسپتال میں کورونا ٹیسٹ کرانے کے لئے ایک فلو سینٹر قائم کیا گیا تھا جہاں سے کورونا کے لئے نمونے حاصل کیے جاتے تھے۔ لیکن گزشتہ کی روز سے مذکورہ فلو سینٹر نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند پڑا ہے۔ جبکہ کورونا جانچ کے لئے آ رہے لوگوں کو کافی مشکلات اور تذبذب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ادھر کالج کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اقبال شیخ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں فلو سینٹر کے علاؤہ اب او، پی، ڈی مراکز پر بھی ٹیسٹ کی سہولیات رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: بادل پھٹنے سے فصلیں برباد


واضح رہے کہ کورونا کی جانچ کے لئے قائم کیے گئے طبی مراکز و ٹیسٹ مراکز پر بھی گائڈ لائنز مرتب کی گئی ہے اور انہی قواعد و ضوابط کے تحت کام کرنے کی تلقین کی گئ ہے۔

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح سے اننت ناگ کے ان مراکز میں سوشل ڈسٹینسنگ و دیگر مدعوں کو فراموش کیا جا رہا ہے اسے یقینی طور پر آنے والے وقت میں حالات مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details