اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: سیر ہمدان میں سڑک حادثہ، 8 افراد زخمی - اننت ناگ میں سڑک حادثہ\

ضلع اننت ناگ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہونے سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوایس ڈی ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سیر ہمدان اننت ناگ میں سڑک حادثہ، 8 افراد زخمی
سیر ہمدان اننت ناگ میں سڑک حادثہ، 8 افراد زخمی

By

Published : Sep 13, 2021, 7:04 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیر ہمدان علاقے میں پیر کے روز دو گاڑیوں کے درمیان خطرناک ٹکر ہوئی، اس حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

سیر ہمدان اننت ناگ میں سڑک حادثہ، 8 افراد زخمی


ذرائع کے مطابق اننت ناگ کے سیر ہمدان علاقے میں ٹویرا گاڑی زیر رجسٹریشن (JK22-8298) اور ایک لوڈ کیریئر زیر رجسٹریشن نمبر (JK03D-7529) آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے لئے لگائے جائیں گے سی سی ٹی وی کیمرا


زخمی افراد کو ایس ڈی ایچ اسپتال سیر منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں سے ان میں سے چار زخمیوں کو خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔

۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details