اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aap Ki Zameen Aapki Nigrani لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے تحت اننت ناگ میں پندرہ روزہ کیمپ - Aap Ki Zameen Aap Ki Nigrani camp

لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے تحت اننت ناگ میں انتظامیہ کی جانب سے 15 روزہ کیمپ جاری ہے۔ جو 28 فروری تک ضلع کے مختلف مقامات میں لگایا جائے گا۔ Aap ki Zameen Aapki Nigrani Awareness Programme

Aap ki Zameen Aapki Nigrani Awareness Programme in anantnag
لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے تحت اننت ناگ میں پندرہ روزہ کیمپ

By

Published : Feb 21, 2023, 6:28 PM IST

ویڈیو

اننت ناگ: جموں وکشمیر کے مقامی لوگ 'آپ کی زمین آپ کی نگرانی' اقدام سے بہت خوش ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی شتائش کررہے ہیں۔ کہا جارہا ہے لینڈ ریکارڈ سسٹم میں شفافیت اور جواب دہی لائی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں چل رہے اس قدم سے لوگ بہت متاثر ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے تحت ریکارڈ تک آن لائن رَسائی کو بڑھانے کا ایک تاریخی قدم ہے جس سے جموں وکشمیر یوٹی کی ریونیو میں انقلاب لایا ہے۔ ای گورننس کے ذریعے شہریوں کو تمام معلومات تک قابلِ اعتماد رسائی قابل تعریف قدم ہے۔

بتادیں کہ ضلع اننت ناگ میں لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے تحت ضلع انتظامیہ کی جانب سے 15 روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، کیمپ میں آپ کی زمین آپ کی نگرانی کے تحت معلومات فراہم کی گئی۔ مذکورہ کیمپ کے تعلق سے انتظامیہ نے کہا یہ کیمپ 28 فروی تک ضلع کے مختلف مقامات پر جاری رہے گا، جس میں ضلع کے افسران کے علاوہ پٹواری بھی موجود رہیں گے، جو عوام کو زمین کے بارے میں مختلف معلومات فراہم کریں گے۔ مزید کیمپ میں (1) تمام زیر التواء وراثت کے تغیرات کی تصدیق (2) آن لائن خدمات (3) زمین کی پاس بکس کا اجراء (4) ایف آر اے کیسز کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ضلع بھر میں لگائے جانے والے 15 روزہ سروس ڈیلیوری کیمپ ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی ایک پہل ہے اور عوامی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ دہلیز پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details