اردو

urdu

ETV Bharat / state

AAP First Convention in Anantnag: جنوبی کشمیر میں عام آدمی پارٹی کا پہلا کنونشن - عام آدمی پارٹی ترقی اور عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں عام آدمی پارٹی AAP First Convention in Anantnag نے اپنا پہلا کنونشن پروگرام منعقد کیا۔

aam aadmi party first convention in anantnag
جنوبی کشمیر میں عام آدمی پارٹی کا پہلا کنونشن

By

Published : Dec 24, 2021, 7:45 PM IST

جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی Aam Aadmi Party J&K کے رہنما ابزرور صلاح الدین خان نے کہا کہ جموں کشمیر میں لوگ جذباتی اور کھوکھلی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ جبکہ عام آدمی پارٹی یہاں پر ایک بڑے بدلاؤ کے متمنی ہیں۔

مٹن اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد صلاح الدین خان نے ان باتوں کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے کشمیر کنوینر ناصر علی کوچک و دیگر لیڈران بھی تھے۔

ویڈیو

صلاح الدین خان نے کہاکہ ان کی جماعت محض تعمیر و ترقی کے مدعوں اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے'۔

انہوں نےکہا کہ جس طرح دہلی میں تعمیر ترقی کا ایک نیا درو دیکھنے کو مل رہا ہے عام آدمی پارٹی چاہتی ہے کہ کشمیری میں بھی تعمیر ترقی ہو اور یہاں کے نوجوان غلط راستہ ترک کر کے خود روز گار کمانے لگے۔ ان کے لیے روز گار کے وسائل فراہم کرنا اور کشمیری عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا عام آدمی پارٹی کا مشن ہوگا۔'

اس موقع پر لیڈران نے عام آدمی پارٹی کا منشور بیان کیا اور اسے کارکنوں سے پارٹی کا منشور عام کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کی تلقین کی۔ واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں عام آدمی پارٹی کا یہ پہلا کنونشن تھا جس میں سیکڑوں ورکران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details