اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز نے اپنی مانگوں کے حق میں اسپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں احتجاج کیا۔ مظاہرین اجرت میں اضافے اور بند پڑی تنخواہوں کی فوری واگزاری کے مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ Aaganwari workers and helpers held Protest in anantnag
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے وہ تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ پر ان کا گزارہ کرنا کافی مشکل ہو رہا ہے۔ قلیل تنخواہ پر ان کا نہ صرف گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے بلکہ وہ اپنے بچوں کی اسکولی فیس بھی ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔Pending wages of Anganwadi workers in jk
آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس نے کہا کہ جس طرح ملک کی دیگر ریاستوں میں آنگن واڑی ورکرس کو تنخواہیں واگزار کی جاتی ہیں ویسی ہی یہاں بھی واگزار ہونی چاہیے۔ انہیوں نے انتظامیہ سے کئی ماہ سے بند پڑی تنخواہیں کی فوری طور واگزار کا مطالبہ کیا ہے۔احتجاجیوں نے ایل جی انتظامیہ سے مسئلہ کی جانب توجہ دینے اور ان کے جائز اور دیرینہ مطالبات کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔