کوکرناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے مضافاتی علاقے آرڑپورا کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کے فقدان کے باعث مقامی بچوں کو کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اگرچہ مذکورہ علاقے میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے کئی سال قبل سروے کیا گیا تھا کہ علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ نے عدم دلچسپی کی وجہ سے علاقہ میں آنگن واڈی سینٹر کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا۔
آرڑپورا علاقہ میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ آئی سی ڈی ایس کے افسران نے کئی سال قبل علاقے کا جائزہ لیا، جس کے بعد لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بہت جلد ہی آرڑپورا نامی علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تاہم گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کا تیار کردہ مسودہ کاغذ کے پنوں تک ہی محدود رہا
مزید پڑھیں:
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مذکورہ علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لانے کی اپیل کی، تاکہ علاقہ کے بچے بھی مرکزی سرکار کی مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکے۔