اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے آرڈپورہ، کھلہار علاقے کے باشندوں نے شکایت کی ہے کہ عرصہ دراز سے ان کے علاقے میں رابطہ سڑک کی حالت ناگفتہ بہ بنی ہوئی ہے۔ Bad Road Irks Aadpora Residents ان کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ نے رابطہ سڑک کا تعمیراتی کام ایک ٹھیکہ دار کو سونپا جس سے سڑک کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ دیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ دیے جانے کے باعث کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل صدر مقام سے علاقے کی طرف جانے والی رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کی غرض سے محکمہ تعمیرات عامہ نے ایک منصوبہ کے تحت علاقے میں سڑک کا تعمیراتی کام شروع کروایا تھا۔ Aadpora Kokernag Link Roads Dilapidated لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’ایک ٹھیکہ دار تعمیراتی سرگرمی شروع کرنے کے فوراً بعد ہی کام روک کر غائب ہوگیا۔‘‘
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’سڑک کی خستہ حالی کے باعث کسی بھی ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ Link roads of Aadpora Kokernag Dilapidated لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب بیماروں خاص کر حاملہ خواتین کو ہسپتال لے جانے میں لوگوں کو ناقابل بیان دقتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔