جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں محکمہ وائلڈ لائف کی بروقت کارروائی سے گزشتہ شام کالے ریچھ کو پکڑ کر محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے سکٹرس علاقہ میں گزشتہ شام تقریباً سات بجے کے قریب پولیس اسٹیشن سری گفوارہ کو کالے ریچھ کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی۔
اننت ناگ میں ریچھ کو پکڑ کر محفوظ مقام پر پہنچایا گیا - اننت ناگ میں محکمہ وائلڈ لائف
اننت ناگ میں محکمہ وائلڈ لائف کی بروقت کارروائی سے گزشتہ شام کالے ریچھ کو پکڑ کر محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے سکڑس علاقہ میں گزشتہ شام تقریباً سات بجے کے قریب پولیس اسٹیشن سری گفوارہ کو کالے ریچھ کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی۔
اننت ناگ میں ریچھ کو پکڑ کر محفوظ مقام پر پہنچایا گیا
اطلاح موصول ہونے کے بعد ایس ایچ او سری گفوارہ نے فوری طور پر ایکشن لیا۔ جس کے بعد بلاک افسر مشتاق احمد سمیت وائلڈ لائف کنٹرول روم سریگفوارہ، وائلڈ لائف کنٹرول روم بجبہاڈہ اور وائلڈ لائف کنٹرول روم سالیہ اور دیگر وائلڈ لائف کے ماہر عملے جائے مقام پر پہنچے۔ جس کے بعد انہوں نے ریچھ کو بے ہوش کر کے بحفاظت باہر نکالا اور اسے محفوظ مقام پر پہنچایا۔
لوگوں نے محکمۂ وائلڈ لائف، جموں وکشمیر پولیس اور دیگر عملے کے اس اقدام کی سراہنا کی۔