اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد - etv bharat urdu

جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور اور کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

اننت ناگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا
اننت ناگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا

By

Published : Jul 12, 2021, 6:58 PM IST

نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور اور کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

اننت ناگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا



ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اننت ناگ کی جانب سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ایف سی سی بجبہاڑہ اور ویری کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔

اننت ناگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اننت ناگ کے آرگنائزر فاروق احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں وادی بھر کی 82 ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ اپنی نوعیت کے بڑے ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔

اننت ناگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا گیا

مزید پڑھیں: فوج کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد


اس دوران معروف کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ کھلاڑیوں اور کھیل شائقین کی جانب سے اس کوشش کو کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کافی سود مند قرار دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details