اردو

urdu

ETV Bharat / state

آزادی کا امرت مہا اتسو میں صاف صفائی مہم - URDU NEWS

پیر کے روز کمیٹی کے دفتر سے ایک ریلی نکالی گئی تھی ریلی میں شامل شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس کے ذریعہ لوگوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

آزادی کا امرت مہا اتسو میں صاف صفائی مہم
آزادی کا امرت مہا اتسو میں صاف صفائی مہم

By

Published : Sep 28, 2021, 4:06 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو قصبہ میں میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ کے زیر اہتمام آزادی کا امرت اتسو کا آغاز کیا گیا۔ امرت اتسو اس ہفتے بھر چلے گا۔ جس دوران کمیٹی کے حدود میں آنے والے وارڈز کی صفائی عمل میں لائی جائے گی۔

آزادی کا امرت مہا اتسو میں صاف صفائی مہم

اس کے علاوہ لوگوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

پیر کے روز کمیٹی کے دفتر سے ایک ریلی نکالی گئی تھی ریلی میں شامل شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس کے ذریعہ لوگوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی محمد اقبال آہنگر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر آزادی کا امرت اتسو ہفتہ منایا جارہا ہے، اصل مقصد اس اتسو کا یہی ہے کہ ہم آس پاس کے ماحول کو کس طرح صاف رکھیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اتسو کو کامیاب بنانے میں کمیٹی سے تعاون پیش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details