جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بدھ کو دل کا دورہ پڑنے سے 77 سالہ خاتون سیاح کی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق خاتون سیاح پہلگام میں اچانک بے ہوش ہوگئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال، اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں معالجین نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔