اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں 50 کنال جنگلاتی اراضی بازیاب، چار ملازم معطل ‎‎ - پہلگام ڈیولاپمنٹ اتھارٹی

پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چلائی گئی ایک مہم کے دوران پچاس کنال جنگلات اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے چھڑا لیا گیا۔

پہلگام میں 50 کنال جنگلاتی اراضی بازیاب، چار  ملازم معطل ‎‎
پہلگام میں 50 کنال جنگلاتی اراضی بازیاب، چار ملازم معطل ‎‎

By

Published : May 7, 2020, 12:19 AM IST

تفصیلات کے مطابق پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سےتشکیل کردہ ایک ٹیم نے پہلگام میں قریب پچاس کنال جنگلاتی اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے آزاد کیا۔

ذرائع کے مطابق چند مقامی افراد نے سرکاری ملازمین کی پشت پناہی سے آڈو پہلگام میں تقریباً پچاس کنال جنگلاتی اراضی پر قبضہ کر کے فینسنگ کی تھی۔

چیف ایگزیکٹو افسر نے اپنے ٹیم کے ہمراہ مذکورہ مقام کا اچانک دورہ کیا اور موقعہ پر ہی اراضی کے ارد گرد کی گئی تار بندی کو ہٹا کر قبضہ سے چھڑا لیا گیا۔

جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس غیر قانونی کام میں محکمہ پی ڈی اے سے وابستہ چار سرکاری ملازمین نے اراضی پر قبضہ کرنے والے افراد کی مدد کی تھی۔

جن کی شناخت ورکس سپر وائزر محمد اسماعیل وانی، روڈ سُپر وائزر بشیر احمد ماگرے، غلام حسن ڈار اور مشتاق احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔

پہلگام ڈیولاپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او نے تمام چار افراد کو فوری طور معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

علاوہ ازیں مذکورہ ملازمین کی مئی کے مہینے کی تنخواہ التواء میں رکھی گئی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details