اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anantnag Parking Complex: پانچ سال کے بعد بھی اننت ناگ پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر نامکمل - ناگ پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر نامکمل

اننت ناگ میں کار پارکنگ کی کوئی مناسب سہولت نہ ہونے No Car Parking In Anantnag کی وجہ سے لوگ  اپنی گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی کرنے پر مجبور ہیں جس سے اکثر بیشتر طویل ٹریفک جام Traffic Jam صورت حال پیدا ہوجاتی ہے۔

اننت ناگ پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر نامکمل
اننت ناگ پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر نامکمل

By

Published : Dec 2, 2021, 4:29 PM IST

Updated : Dec 3, 2021, 9:58 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی میونسپل کونسل اننت ناگ شہر میں ملٹی لیول کار پارکنگ کمپلیکس Multi level car parking complex مکمل ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔

Anantnag Parking Complex: پانچ سال کے بعد بھی اننت ناگ پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر نامکمل
اگر چہ منسپل کونسل اننت ناگ نے اس کمپلیکس کی سنگ بنیاد 2017 میں رکھی گئی تھی۔ جس کا مقصد عوام کے لئے پارکنگ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ٹریفک جام کو کم کرنا تھا۔لیکن ابھی تک اس کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی۔ پارکنگ کمپلیکس کی دیواروں کا کام باہر سے مکمل کیا گیا ہے تاہم اندرون میں تعمیراتی کام کو ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے باہر اکثر ٹریفک جام دیکھنے کو ملتاہے۔
اننت ناگ پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر نامکمل
اس پروجیکٹ کی کل لاگت 17 کروڑ روپے تھی جس کو 2019 میں مکمل کرنے کی آخری تاریخ کے ساتھ ہاؤسنگ بورڈ کے حوالے کیا گیا تھا۔تاہم ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد مزید دو سال گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک یہ منصوبہ نامکمل ہے جس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بیماروں ارو مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اننت ناگ پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر نامکمل
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی ایجنسی نے کئی بار یقین دہانی کرائی کہ وقت پر اس کا کام مکمل کیا جائے گا ۔تاہم کئی ڈیڈ لائنیں گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک اس کو عوام کےنام وقف نہیں کیا گیا۔اننت ناگ میں کار پارکنگ کی کوئی مناسب سہولت نہ ہونے No Car Parking In Anantnag کی وجہ سے لوگ اپنی گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی کرنے پر مجبور ہیں جس سے اکثر اوقات طویل ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق کھنہ بل سے گورنمنٹ میڈیکل کالج جنگلات منڈی تک کوئی پارکنگ کا انتظام نہیں ہے۔ قصبہ میں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ میڈیکل کالج اننت ناگ کے صحن میں گاڑیاں رکھ دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بیماریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اس کار پارکنگ کمپلیکس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی درخواست کی تاکہ علاقے میں ٹریفک جام سے راحت ملے۔


یہ بھہ پڑھیں :جی ایم سی کا صحن کار پارکنگ میں تبدیل


پارکنگ کمپلیکس میں کام کرنے والے ایک عہدیدار نے ایک اہلکار نے بتایا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس منصوبے میں اتنا وقت لگا ہے، تاہم اب یہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بیرونی کام مکمل ہو چکاہے صرف چند اندرونی کام باقی ہیں جس پر کام جاری ہے اور اسکو جلد مکمل کیا جائے گا۔

دوسری طرف منسپل کونسل اننت ناگ کے صدر بلال احمد شاہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کی چھ 6 تاریخ یعنی سوموار اس کار پارکنگ کمپلیکس کو عوام کی سہولت کے لئے کھول دیا جائے گا اب دیکھنا یہ ہو گا کیا واقعی اس کار پارکنگ کمپلیکس کو عوام کی سہولت کے لئے کھول دیا جائے گا ۔


Last Updated : Dec 3, 2021, 9:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details