اردو

urdu

Drive Against Poppy Cultivation: کوکرناگ میں پانچ لاکھ روپے مالیت کی پوست کی کاشت تباہ

By

Published : May 11, 2022, 10:17 PM IST

محکمہ مال اور محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے آج کوکرناگ کے صوف شالی علاقے میں غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی پوست کو تباہ کیا۔ اہلکاروں نے لوگوں سے اس کی کاشت کو تباہ کرنے کی اپیل کی۔Drive Against Poppy Cultivation

5-lakh-worth-poppy-bhang-crops-destroyed-at-soafshali-kokernag
کوکرناگ میں 5 لاکھ روپے مالیت کی پوست کی کاشت تباہ

کوکرناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں محکمہ مال اور محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے کوکرناگ کے صوف شالی علاقے میں پوست اور بھنگ کی کاشت کو تباہ کرنے کی مشترکہ اور وسیع مہم چلائی۔تفصیلات کے مطابق علاقے کے مختلف مقامات پر تقریباً 7 کنال اراضی پر پوست اور بھنگ کو بویا گیا تھا۔Drive Against Poppy Cultivation

کوکرناگ میں 5 لاکھ روپے مالیت کی پوست کی کاشت تباہ
نوجوانوں میں منشیات کی لت اور اس سے منسلک سماجی برائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مہم کا انعقاد ضروری سمجھا گیا، جس کے چلتے آج مختلف محکموں کے اشتراک سے ایسا اقدام اٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں:

Drive Against Poppy Cultivation : بانڈی پورہ، کولگام میں پوست، بھنگ کی فصل تباہ



انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ جب کہ پوست اور بھنگ کی کاشت کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details