سرینگر:30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا میں اتوار کے روز تک تقریبا ً 40 ہزار یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا۔ حکام کے مطابق یاترا کے دوران اب تک 5 یاتریوں کی موت واقع ہوئی۔ ایک خبر رساں ایجنسی نے عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ وریندر گپتا نام کا یاتری چندن واری- شیش ناگ راستے سے لاپتہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ ان افراد میں دہلی کے جے پرکاش، بریلی کے 53 سالہ دیویندر اور بہار کے 40 سالہ لیپو شرما شامل ہیں۔
وہیں مہاراشٹر کے 61 سالہ جگن ناتھ پسوٹوپ میں صحت کی خرابی کی وجہ سے ہلاک ہوئے جب کہ راجستھان سے تعلق رکھنے 46 سالہ آشو سنگھ ایم جی ٹاپ پر گھوڑے سے گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ عہدیدار کے مطابق اتوار کی صبح 10 بجے تک 40 ہزار 233 یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کیے۔