پہلگام:گذشتہ چند برسوں میں ریڑ کی ہڈی کہلانے والا سیاحتی شعبہ کہیں نہ کہیں بری طرح سے متاثر ہوا تھا، لیکن رواں برس سیاحوں کی آمد و رفت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے سیاحتی شعبے سے روزگار کمانے والے افراد کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ وہیں آج پہلگام کے ہر پارک میں وادی کے سرکاری و نجی اسکولز کے طلبا بھی نظر آرہے ہیں۔ طلبا اپنے اساتذہ کے ساتھ پہلگام میں تفریحی مقامات کی سیر کررہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے طالبات نے کہا کہ 'اگرچہ وہ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کر رہے تھے لیکن وہ اسکول کھلنے کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اسکول جانے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق بحال ہوگئیں جس سے وہ کافی خوش ہیں۔ وہیں لمبے عرصے کے بعد پُر فضا ہواؤں میں سانس لینے کا موقعہ ملنے سے انہیں سکون و راحت محسوس ہو رہا ہے۔