اننت ناگ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بجبہاڑہ پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈشن کا افتتاح سیکریٹری اسپورٹس کونسل نزہت گل نے کیا۔ افتتاحی تقریب موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر پرویز رسول، ڈگری کالج کی پرنسپل نسرینہ اختر سمیت مقامی ذی عزت شہریوں کے علاوہ کرکٹ شائقین کی خاصی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری سپورٹس کونسل نے کہا کہ ’’اس وقت کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اور سپورٹس کونسل اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے۔‘‘ سیکرٹری کا مزید کہنا ہے کہ ’’موجودہ دور میں نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں مشغول ہیں، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے، جبکہ حکومت بھی کوشش کر رہی ہے کہ یہاں کی نئی پود کے لئے راہیں ہموار کی جائیں تاکہ یہاں کا نوجوان زیادہ سے زیادہ کھیل سرگرمیوں کی جانب راغب ہو سکے۔‘‘