اس شخص کی شناخت براری آنگن کے رہنے والے شوکت احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔
نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 30 سالہ شخص گرفتار - police investigation
ضلع اننت ناگ کے براری آنگن علاقہ میں پولیس نے چودہ سالہ نابالغ لڑکی کی جنسی زیادتی کے الزام میں 30 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔
نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 30 سالہ شخص گرفتار
ذرائع کے مطابق شوکت احمد گزشتہ کئی ماہ سے مذکورہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا شکار بناتا رہا، تاہم شوکت کے جرم کا پردہ فاش اس وقت ہوا جب لڑکی کے بیمار ہونے کے بعد کیے گئے تشخیص سے اُس کے 7 ماہ سے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔
پولیس نے اس سلسلہ میں (پوکسو) کے تحت معاملہ درج کرکے ملوث شخص کو گرفتار کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔