Scuffle Between Ponywalas: پہلگام میں گھوڑے والوں کے درمیان جھگڑے میں ملوث تین افراد گرفتار - 3 involved in scuffle between Ponywalas
اننت ناگ ڈی جی پی، کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 15 جولائی کو گھوڑے والوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں گھوڑے والوں اور چند یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں تھیں۔ پولیس نے کہا کہ صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لایا گیا، جب کہ ایف آئی آر نمبر 51/2023 پولیس اسٹیشن پہلگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا اور تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پہلگام کے شیش ناگ علاقے میں 15 جولائی کو گھوڑے والوں کے درمیان جھگڑے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق امرناتھ یاترا کے بیچ ہوئے اس جھگڑے میں گھوڑے والوں سمیت چند امرناتھ یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں تھیں۔
اے ڈی جی پی، کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 15 جولائی کو گھوڑے والوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں گھوڑے والوں اور چند یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں تھیں۔ پولیس نے کہا کہ صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لایا گیا، جب کہ ایف آئی آر نمبر 51/2023 پولیس اسٹیشن پہلگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی اور تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:Tourists Enjoying In Kashmir اپنے سفر کو یادگار بنانے کیلئے پہلگام میں سیاحوں نے رقص کرکے سماں باندھ دیا
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چند افراد نے سوشل میڈیا پر ایک گمراہ کن اور بے بنیاد "یاتریوں پر پتھراؤ" کا ویڈیو اپ لوڈ کیا اور جموں و کشمیر کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں نوٹس لیا گیا ہے اور پولیس تھانہ پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 54/2023 درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان افواہوں پر کوئی توجہ نہ دیں۔ پولیس یاتریوں کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کرنے اور پرامن یاترا کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔