اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pedestrian Killed During Road accident in Verinag: اسکوٹی کی ٹکر سے راہگیر ہلاک - ویری ناگ میں 27سالہ نوجوان کی موت

جنوبی کشمیر South Kashmirکے اننت ناگ ضلع کے ویری ناگ علاقے میں دلدوز حادثہ کے دوران 27سالہ نوجوان کی موت Pedestrian Killed During Road accident in Verinagواقع ہو گئی۔

Pedestrian Killed During Road accident in Verinag
Pedestrian Killed During Road accident in Verinag

By

Published : Mar 4, 2022, 12:39 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں جمعرات کی شام اسکوٹی کی ٹکر سے 27سالہ شخص کی موت Pedestrian Killed During Road accident in Verinagواقع ہو گئی۔

ضلع اننت ناگ میں حادثے کے دوران 27سالہ شخص کی موت

اطلاعات کے مطابق زاہد احمد راتھر ولد حبیب اللہ راتھر ساکنہ میرمیدان، ڈورو نامی 27سالہ نوجوان اپنے دو دیگر دوستوں کے ہمراہ ویری ناگ سے ڈورو پیدل آ رہے تھے کہ اچانک ایک اسکوٹی سوار نے انہیں زور دار ٹکر ماری جس سے وہ لہو لہان ہو گئے۔

اگرچہ زاہد احمد کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم معالجین کے مطابق زاہد احمد کی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی موت واقع ہو چکی تھی۔ پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔

زاہد احمد کی جسد خاکی انکے آبائی علاقہ پہنچاتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details