اننت ناگ:ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے پورے خطے میں جاری خراب موسمی حالات کے درمیان کوکرناگ علاقے کے مارگن ٹاپ پر اپنے مویشیوں کے ساتھ پھنسے ہوئے تقریباً 20 کنبوں کو نکالنے کر محفوط مقام پر منتقل کیا ہے۔
اس تعلق سے ایس ڈی ایم کوکرناگ کی قیادت میں ریونیو، پولیس، فوج، سی آر پی ایف، میڈیکل، اے ایس ایچ، ایس آر ٹی سی پر مشتمل ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن علاقہ کو روانہ کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق 10 سے 20 خاندان ایسے ہیں جو مال مویشی سمیت پھنسے برفباری کے سبب پھنس گئے تھے۔ذرائع کے مطابق اب تک 2 درجن افراد اور 20 کے جانوروں کو بچایا گیا۔حکام نے کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم کو جے سی بی مشینری کے ساتھ علاقہ روانہ کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق موسم میں خرابی کے پیش نظر گاوران علاقہ میں ایک عارضی پناہ گاہ اور فوج کے ذریعے ایک میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔