بجبہاڑہ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رکھ مومن بجبہاڑہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے دو غیر مقامی مزدور زخمی ہو گئے۔ پولیس زرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں دونوں کو گولیاں لگیں اور بعد میں انہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے، زخمی مزدوروں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
زخمی غیر مقامی افراد کی شناخت گورکھپور یو پی کے چھوٹا پرساد، اور گوند کے طور پر ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے ٹویٹر ہنڈل پر اس حملہ کی تصدیق کی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ Militants Fire At two non local labourers