اننت ناگ:فوج کی 19 آر آر نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں اچھہ بل میں ایک ریس کا اہتمام کیا جس میں برنٹی، دیالگام سمیت ملحقہ علاقوں کے درجنوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ دوڑ کا اہتمام پی ڈی جی کور (19 آر آر) دیالگام، اننت ناگ کے زیر اہتمام کیا گیا اس میں مختلف عمر کے طلبہ کے لیے دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق کُل ایک سو کے قریب بچوں نے ریس میں شرکت کی۔
فوجی افسران کے مطابق اس طرح کے ایونٹس طلبہ خاص کر نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ نے بڑھ چڑھ کر اور جوش و جذبہ کے ساتھ دوڑ میں شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ فوج کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ریس میں مختلف زمروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ منتظمین کے مطابق حوصلہ افزائی سے نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں مزید دلچسپی پیدا ہوتی نیز اس طرح کے ایونٹس سے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فراہم مہیا ہوتا ہے۔