سرینگر:جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے اعلی سول افسران کا تبادلہ کر کے ضلع بڈگام، کپواڑہ، ڈوڈہ اور اننت ناگ میں نئے ضلع مجسٹریٹ تعینات کیے ہیں۔محکمہ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن کے ایک حکمنامے کے مطابق بشارت قیوم ضلع اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈوفوڈے ساگر ضلع کپواڑہ کے نئے ڈی سی ہوں گے۔ سید فخرالدین حمید ضلع بڈگام کے نئے ڈی سی تعینات کیے گئے ہیں۔ وہیں دیوناش یادو ضلع کشتواڑ کے نئے ڈی سی اور وشیش پال مہاجن ضلع ڈوڈہ کے نئے ڈی ڈی ہوں گے۔ DC Transferred In JK
حکم نامے کے مطابق سینیئر آئے اے ایس افسر بپل پاٹھک کو پرنسپل ریزیڈنٹ کمشنر، جموں و کشمیر حکومت،کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ JK Officers Transferred
وہیں، آلوک کمار جو پرنسپل سکریٹری یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ آلوک کمار اس کے علاوہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ مووف ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری، سول ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ اور سول ایوی ایشن کمشنر کا چارج سنبھالیں گے۔