اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ایک دور دراز گاؤں میں تیندوے کے حملے میں ایک درجن سے زیادہ بھیڑیں ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ دراصل یہ واقعہ ضلع کے ونتراگ رنبیر پورہ گاؤں میں پیش آیا جہاں پر طاق میں بیٹھے تیندوے نے بھیڑوں کے جُھنڈ میں داخل ہوکر ان پر حملہ کیا۔تیندوے کے اس حملہ میں چار افراد کی 15 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں جبکہ 6 دیگر بھیڑ زخمی ہو گئیں۔ تیندوے کے اس حملہ کے بعد علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے، جبکہ بھیڑ مالکان کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ وہیں مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے خونخوار تیندوے کو پکڑنے کی اپیل کی، تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔
متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ تیندوے کو پکڑنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور علاقہ کے مختلف مقامات پر جال بچھائے گئے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق بھیڑوں کی دیکھ بھال ایک چرواہا کرتا تھا، اسی دوران تیندوے نے بھیڑوں پر حملہ کیا، بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ بھیڑوں کے مالکان ثاقب احمد، عبدالرشید خان، محمد ایوب خان اور شوکت احمد خان کے تھے ۔حملہ کے بعد 15 بھیڑیں مردہ اور 6 زخمی پائی گئیں۔
Leopard Kills Sheep in Anantnag اننت ناگ میں تیندوے کے حملے میں 15 بھیڑیں ہلاک - تیندوے نے بھیڑیں کا شکار کیا
اننت ناگ کے ونتراگ رنبیر پورہ گاؤں میں ایک تیندوے کے حملے میں ایک درجن سے زائد بھیڑ ہلاک جبکہ چھ بھیڑ زخمی ہوئے ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے تیندوے کو پکڑنے کی اپیل کی۔
اننت ناگ میں تیندوے کے حملے میں 15 بھیڑیں ہلاک
مزید پڑھیں:Six Sheep Killed in Tral برقی لائن گرنے سے چھ بھیڑ ہلاک
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیندوے کے حملوں میں درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں، وہیں پہاڑی علاقوں میں تیندوے کے حملہ میں کئی مقامی لوگ بھی زخمی ہوگئے۔