اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: 11 برس کے یامین خورشید کی بلند پرواز - متعدد مقابلوں میں میڈل

گیارہ برس کے یامین خورشید نے سرمائی کھیلوں میں کئی اعزاز اپنے نام کیے ہیں۔ وہ گذشتہ دو برسوں سے پہلگام کے مشہور اسکینگ کیمپ جواہر انسٹی ٹیوٹ آف مونٹینیرنگ اور ونٹر اسپورٹس میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

اننت ناگ
اننت ناگ

By

Published : Mar 22, 2021, 8:19 PM IST

وادی میں ہنر مند اور با صلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے۔ یہاں کے نوجوان ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ ضلع اننت ناگ کے عش مقام کے رہنے والے یامین خورشید بھی کھیل کے میدان میں ضلع کا نام روشن کر رہے ہیں۔

حال ہی میں محکمہ سیاحت کی جانب سے پہلگام اور گلمرگ میں اسکینگ مقابلہ منعقد کرایا گیا تھا۔ جس میں گیارہ سالہ یامین خورشید نے اپنے ہنر کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں سیاحتی مقام پہلگام اور گلمرگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یامین خورشید نے وادی کشمیر میں کھیلے جانے والے سرمائی کھیلوں میں کئی اعزاز اپنے نام کیے ہیں۔

یامین خورشید نے سرمائی کھیلوں میں کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔ وہ گذشتہ دو برسوں سے پہلگام کے مشہور اسکینگ کیمپ جواہر انسٹی ٹیوٹ آف مونٹینیرنگ اور ونٹر اسپورٹس میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
شوپیان انکاؤنٹر: 'مجھے آپ کی یاد آتی ہے، ہتھیار ڈال کر باہر آجاؤ'

اسکینگ کے متعدد مقابلوں میں میڈل اپنے نام کرنے والے یامین اس وقت اننت ناگ کے ایک نجی اسکول میں چھٹی جماعت کے طالب علم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details