میڈیکل کالج اننت ناگ کے شعبہ جراحی(سرجری) کی جانب سے کھنہ بل میں یہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے محکمہ صحت کے متعدد افسران کے ساتھ اس اجلاس کا افتتاح کیا۔
اس موقعہ پر معدے کے سرطان کی جراحی و جدید طرزِ علاج و معالجہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور صحت کے شعبے میں جدید طرز علاج کےلئے ڈاکٹروں کو نئی تحقیقات کے مطالعہ کرنے پر زور دیا گیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم سی اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت گیلانی نے امید ظاہر کی کہ اس مہلک مرض کے تدارک کرنے میں سکمز اور جی ایم سی سرینگر کے ماہرین و پیشہ ور ڈاکٹر جی ایم سی اننت ناگ کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔
گیلانی نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری میڈیکل کالج اننت ناگ میں جاری تعمیراتی کام میں تیزی لائیں تاکہ مقررہ وقت کے اندر کالج کا کاج شروع کیا جائے۔