سیمی فائنل میں شکست کے بعد سندھو بھلے ہی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئی ہوں لیکن بیڈمنٹن میں میڈل جیتنے کی بھارت امیدیں برقرار ہیں کیوں کہ اب سندھو کانسے کے تمغے کے لیے میچ کھیلیں گی۔
کانسے کے تمغے کے لیے سندھو کا مقابلہ چین کی ہی بنگ جیاؤ سے ہوگا۔
ٹوکیو اولمپک کے 9 ویں دن جہاں بھارت کی ڈِسکس تھرو کھلاڑی کمل جیت کور نے فائنل میں داخلہ حاصل کیا وہیں بیڈمنٹن میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میں بھارت کی اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو کو چینی تائیپے کی شٹلر تائی زو یِنگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سیمی فائنل میں شکست کے بعد سندھو بھلے ہی طلائی تمغے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہوں لیکن ان کے پاس میڈل جیتنے کا ایک اور موقع ہے یعنی اب وہ کانسے کے تمغے کے لیے زور آزمائی کریں گی۔
اس شکست کے بعد پی وی سندھو مسلسل دوسرا اولمپک سلور میڈل جیتنے سے محروم رہ گئیں تاہم اب ان کی کوشش ہوگی کہ وہ برونز میڈل جیتیں۔
سیمی فائنل مقابلے میں بہترین شروعات کے باوجود بھارتی کھلاڑی سندھو، ورلڈ نمبر ون شٹلر تائی زو ینگ کے سامنے بے بس ہوگئیں اور انہیں راست سیٹوں میں 21-18 اور 21-12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔