اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک میں برا اُلٹ پھیر، میری کوم کی شکست - تجربہ کار مکے باز ایم سی میری کوم

چھ بار کی عالمی چیمپیئن ایم سی میری کوم کو باکسنگ میں کولمبیا کی انگرٹ لورینا ویلینشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Mary Kom
Mary Kom

By

Published : Jul 29, 2021, 6:41 PM IST

ٹوکیو اولمپک کے ساتویں دن بھارت کی میڈل کی امیدوں کو اس وقت دھچکا لگا جب تجربہ کار مکے باز ایم سی میری کوم کو اپنی کولمبیائی حریف کے خلاف میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پہلا راؤنڈ میری کوم 1-4 سے ہار گئی تھیں تاہم انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں شاندار واپسی کی اور 2-3 سے دوسرا راؤنڈ اپنے نام کیا۔

اس راؤنڈ میں دونوں باکسرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کلاس باکسنگ دیکھنے کو ملی۔

اس کے بعد تیسرے اور آخری راؤنڈ میں کولمبیا کی لورینا ویلینشیا میری کوم پر حاوی نظر آئیں اور یہ راؤنڈ جیت کر مکے بازی میں بھارت کی امیدوں کو ختم کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details