اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: میرابائی چانو نے ٹوکیو میں بھارت کو دلایا پہلا میڈل

میرا بائی چانو نے 49 کلوگرام میں سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020: میرابائی چانو نے بھارت کو دلایا سلور میڈل
ٹوکیو اولمپکس 2020: میرابائی چانو نے بھارت کو دلایا سلور میڈل

By

Published : Jul 24, 2021, 12:18 PM IST

Updated : Jul 24, 2021, 1:03 PM IST

ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کی 49 کلوگرام زمرے میں بھارت کی اسٹار ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے بھارت کے لیے چاندی کا پہلا تمغہ جیتا۔

بھارت کی جانب سے اولمپک تاریخ میں کرنم ملشوری کے بعد میرا بائی چانو نے 49 کلوگرام میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

میرابائی چانو نے ٹوکیو میں بھارت کو دلایا پہلا میڈل

دوسرے نمبر پر رہنے والی میرا نے اپنے پہلے کلین اینڈ جرک آزمائشی فیصلہ کن مقابلے میں 110 کلوگرام وزن اٹھایا۔ میرابائی کی اس کارکردگی کے بعد بھارت کو ایک چاندی کا تمغہ ملا ہے۔

منی پور کے اس کھلاڑی نے بھارت کو فخر کا لمحہ دیا۔ اس سے قبل سنہ 2004 میں کرنم ملشوری نے ویٹ لفٹنگ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: بھارتی مرد ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 2۔3 سے شکست دی

میرا بائی کے اس کارنامے پر وزیر اعظم نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ "ٹوکیو اولمپکس کی اس سے زیادہ بہتر شروعات نہیں ہو سکتی۔ میرا بائی آپ کو مبارک باد دیتا ہوں، آپ کی کامیابی تمام بھارتیوں کو ترغیب دے گی۔''

Last Updated : Jul 24, 2021, 1:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details