اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: سُپر سنڈے مقابلوں میں بھارت کو تمغے کی تلاش - ٹوکیو اولمپک میں بھارت کا شیڈول

ٹوکیو اولمپک میں 9 ویں دن کا آغاز بھارت کے لیے اچھا نہیں تھا۔ اتنو داس کا تیر اندازی سفر شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جبکہ امت پنگھال کو بھی پہلے مقابلے میں شکست جھیلنی پڑی نیز پی وی سندھو کو سیمی فائنل میں مایوسی ہاتھ آئی۔ اب سب کی نگاہیں 10 ویں دن پر ہیں۔

ٹوکیو اولمپک
ٹوکیو اولمپک

By

Published : Jul 31, 2021, 9:11 PM IST

Updated : Aug 1, 2021, 6:44 AM IST

سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو فائنل کی دوڑ سے تو باہر ہوگئی ہیں لیکن اب وہ کانسے کے تمغے کے لیے کورٹ میں اتریں گی جو 10 ویں دن سُپر سنڈے کو کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ باکسنگ میں پوجا رانی کوارٹر فائنل میچ ہارنے کے بعد باہر ہو گئی ہیں نیز تیر اندازی میں میڈل جیتنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔

حالانکہ اس دوران ڈِسکَس تھرو سے بھارت کے لیے اچھی خبر آئی جہاں کمل پریت کور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

ٹوکیو اولمپکس اب اپنے آخری پڑاؤ کی جانب بڑھ رہا ہے اور کھیلوں کے اس مہا کمبھ میں محض ایک ہی ہفتہ باقی ہے۔

اس اولمپک میں بھارت کے کھلاڑیوں کی تمغے کی دعویداری بھی آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے حالانکہ کچھ کھیلوں میں اب بھی میڈل کی امیدیں زندہ ہیں جس میں سب سے بڑی امید ہاکی ہے۔

اس کے علاوہ ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں بھی بھارتی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یکم اگست یعنی ٹوکیو اولمپک کے 10 ویں دن بھارت کی نظریں خواتین بیڈمنٹن پر ہوتیں لیکن پی وی سندھو کی شکست کے بعد اب نہ تو بھارت کی نظریں بیڈمنٹن کورٹ کی طرف جائیں گی اور نہ ہی اس کھیل میں طلائی یا چاندی کے تمغے کی کوئی امید ہے لیکن برونز میڈل کے لیے سندھو زور آزمائی کرتی دکھائی دیں گی۔

بھارت کے نظریے سے 'سُپر سنڈے' کا سب سے بڑا میچ مَردوں کی ہاکی کا کوارٹر فائنل ہوگا۔ بھارتی ہاکی ٹیم اس میچ کے ذریعے 41 برسوں کے بعد اولمپک کے سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

  • یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل میں سندھو کی شکست لیکن میڈل کی امیدیں برقرار

کوارٹر فائنل میں بھارت کا مقابلہ برطانیہ سے ہوگا جو اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر رہی جبکہ بھارتی ٹیم نے گروپ مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

یکم اگست(ٹوکیو اولمپک کا 10 واں دن) بھارت کا شیڈول کچھ اس طرح ہوگا۔

بھارت کا شیڈول
  • مینز(مَرد) ہاکی کوارٹر فائنل میں اترے گی بھارتی فوج

کوچ گراہم ریڈ اور کپتان منپریت سنگھ کی قیادت میں بھارتی ہاکی ٹیم نے گروپ مرحلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گروپ مرحلے میں صرف آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ کو چھوڑ کر بھارت نے ہر ٹیم کو زیر کیا ہے۔

اتوار کو ہونے والے کوارٹر فائنل میں بھارتی ٹیم سے اسی طرح کی کارکردگی کی توقع کی ہوگی۔ اگر بھارت کوارٹر فائنل میں جیت حاصل کر لیتا ہے تو وہ 1980 ماسکو اولمپکس کے بعد پہلی بار سیمی فائنل میں داخل ہوگا۔

  • باکسنگ میں ستیش سے ہیں امیدیں

ہاکی کے علاوہ ٹوکیو اولمپک سُپر سنڈے کو بھارت باکسنگ رِنگ میں بھی کمال کر سکتا ہے۔ بھارت کے ہیوی ویٹ باکسر ستیش کمار اتوار کو اپنا اگلا میچ کھیلنے کے لیے ٹوکیو کی رِنگ کے اندر ہوں گے۔

بتادیں کہ ستیش کا یہ پہلا اولمپک ہے اور اپنے پہلے ہی اولمپک کے پہلے مقابلے میں ان کی کارکردگی شاندار رہی۔ اسی کامیابی کو دوسرے میچ میں بھی دہرائے جانے کی توقع ہوگی تاکہ تمغے کے ایک قدم اور قریب پہنچا جا سکے۔

ہاکی اور باکسنگ کے علاوہ کچھ ایتھلیٹکس مقابلوں میں بھی بھارتی کھلاڑی میدان میں ہوں گے۔

Last Updated : Aug 1, 2021, 6:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details