اسٹار ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نہایت ہی دلچسپ مقابلے میں یوکرین کی مارگریٹا پیسوتسکا کے خلاف جیت حاصل کی۔ اس دوران ان کی اسکور لائن 11-4، 11-4، 7-11، 10-12، 11-8، 5-11، اور 5-11 رہی۔
میچ میں دو سیٹ میں پیچھے چل رہی منیکا بترا نے اگلے دو سیٹس جیت کر نقصان کی بھرپائی کی لیکن پانچویں سیٹ میں انہیں ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی تاہم انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے مسلسل دو سیٹس میں جیت حاصل کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں قدم رکھا۔