لوک سبھا کی کاروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے ہاکی میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہاکی ٹیم اور باکسر لولینا بورگوہین کو اپنی اور ایوان کی جانب سے مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم نے 41 برسوں بعد اولمپک میڈل جیتا ہے۔ پورا ملک اس جیت کی خوشی منا رہا ہے۔ یہ ہاکی کے لیے میل کا پتھر ثابت ہوگا۔
اوم برلا نے کہا کہ ٹوکیو اولمپک میں ہماری بیٹیوں نے تین میڈل حاصل کرکے دیگر کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ بنیں۔ پورا ایوان 'قوت نسواں' کا شکریہ اداکرتا ہے۔ بھارت کی لڑکیوں نے کھیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اعلیٰ مظاہرہ کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔