ٹوکیو: Tokyo Olympics 2020: بھارتیہ تیر انداز اتنو داس مردوں کے انفرادی 1/16 ایلمینیشن کا مقابلہ کوریائی کھلاڑی جنہیک کے خلاف کھیل رہے تھے، جو 2012 کے میڈلسٹ بھی ہیں۔ اس مقابلے میں اتنو نے کورین کھلاڑی کے خلاف 6-5 سے جیت درج کی ہے۔
اتنو پہلے سیٹ میں 2-0 سے پیچھے چل رہے تھے، لیکن کچھ ہی دیر میں وہ آگے بڑھتے ہوئے میڈل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرگئے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے جب کوئی بھارتیہ مرد کھلاڑی اولمپکس تیر اندازی میں میڈل راؤنڈ کھیلے گا۔ اتنو سے قبل عالمی نمبر ایک دیپیکا کماری نے گذشتہ رات یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ جس کے بعد وہ میڈل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتیہ تیرانداز بن گئیں تھیں۔