ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے تاریخی مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں سلور میڈل جیت کر بھارت کو ٹوکیو اولمپک کا پہلا میڈل دلایا۔
کورونا کے سبب پوری ریاست میں نافذ کرفیو کے باوجود میرابائی کی ریاست میں متعدد مقامات پر ان کی جیت کا جشن منایا گیا۔
میرا بائی کے والدین اور کنبہ کے دیگر ممبران منی پور نونگپوک کاکچنگ میں اپنے گھر ٹیلی ویژن سیٹ سے چپکے ہوئے تھے اور چاندی کاتمغہ جیتتے ہی وہ خوشی سے جھوم اٹھے۔
منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم میں لکھا ' 'کیادن ہے! بھارت کے لیے کیا جیت ہے۔ میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ خاتون کے 49 کلوگرام زمرے میں چاندی کاتمغہ جیتا۔ بھارت نے ٹوکیو اولمپک میں میڈل ٹیبل کا آغاز کردیا ہے۔ آپ نے آج ملک کو فخر کرنے کاموقع فراہم کیا۔ واہ۔
منی پور اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ٹی رادھے شیام نے کہا کہ 'آج ہم تمام بھارتیوں کے لیے ایک عظیم دن ہے کیونکہ میرابائی چانو نے ٹوکیو اولمپک میں 49 کلوگرام کیٹگری ویٹ لفٹنگ میں چاندی کاتمغہ جیتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دوسرے ایتھلیٹ بھی ملک کانام روشن کرنے میں کامیاب ہوں گے۔