اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: باکسر پوجا رانی کا پاور پنچ، میڈل سے محض ایک جیت دور - ٹوکیو اولمپکس

بھارتی خاتون باکسر پوجا رانی نے راؤنڈ 16 میں الجیریا کے ایچارک چائیب کو 0-5 سے شکسے دے کر 75 کلو گرام مِڈل ویٹ کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

Boxer Pooja Rani
Boxer Pooja Rani

By

Published : Jul 28, 2021, 8:14 PM IST

ٹوکیو اولمپکس کا آج چھٹا دن ہے۔ جہاں ایک جانب بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے ایک بار پھر مایوسی کیا وہیں باکسنگ میں پوجا رانی نے میڈل کی امید برقرار رکھی ہے۔

باکسر پوجا رانی نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

پوجا رانی نے آخری 16 میچ میں الجیریا کی ایچارک چائیب کو 5-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جس کے بعد بھارت کی تمغہ جیتنے کی امید بڑھ گئی ہے۔ تمغہ جیتنے کے لیے اب پوجا کو محض ایک جیت کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب بھارت کے مایوس کن خبر بھی ہے جہاں خواتین ہاکی میں برطانیہ نے بھارت کو 4-1 سے شکست دی۔ تاہم بیڈمنٹن سے بھارت کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ اسٹار شٹلر پی وی سندھو نے ہانگ کانگ کی چی یُنگ نگن کو شکست دی۔

اسی دوران تیر اندازی میں ترون دیپ رائے نے مینز فائنل 32 کیٹیگری میں یوکرین کے ہنبن اولیسکی کو شکست دی لیکن وہ اس سے آگے اپنا سفر بڑھا نہیں سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details