اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: مکے باز لولینا سیمی فائنل میں، تمغہ ملنا یقینی - لولینا نے چینی تائی پے کے کھلاڑی نیان چن چین کو تیسرے راؤنڈ میں شکست

ٹوکیو اولمپکس (Tokyo Olympic) میں لولینا نے چینی تائی پے کے کھلاڑی نیان چن چین کو تیسرے راؤنڈ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جاگہ بنالی۔

مکے باز لولینا سیمی فائنل میں جگہ بنائی
مکے باز لولینا سیمی فائنل میں جگہ بنائی

By

Published : Jul 30, 2021, 11:20 AM IST

Updated : Jul 30, 2021, 12:57 PM IST

بھارت کی خاتون مکے باز لَولینا بورگوہین نے ٹوکیو اولمپکس (Tokyo Olympic) کے 69 کلو وزنی زمرے کے کوارٹر فائنل میں 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔

لولینا کا مقابلہ چینی تائی پے کے کھلاڑی نیان چن چین سے ہوا، جن کو لولینا نے تیسرے راؤنڈ میں شکست دے دی۔ ساتھ ہی لولینا نے سیمی فائنل میں پہنچ کر اپنا ایک تمغہ بھی یقینی بنا لیا۔

اس سے قبل، لولینا نے منگل کے روز کھیلے گئے آخری 16 راؤنڈ میچ میں جرمنی کی نادینا اپٹیج کو 3-2 سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:

نیلے کارنر پر کھیلتے ہوئے، لولینا نے پانچ ججوں سے بالترتیب 28 ، 29 ، 30 ، 30 ، 27 پوائنٹس حاصل کیے۔ دوسری طرف ، نادینا نے 29 ، 28 ، 27 ، 27 ، 30 نمبر حاصل کیے۔

Last Updated : Jul 30, 2021, 12:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details