اردو

urdu

ETV Bharat / sports

الیگزینڈر زویریو نے مسلسل دوسرا اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیتا - US open

الیگزنڈر زویریو نے کولون ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میں ڈیاگو شوارٹزمین کو 6-2، 6-1 سے شکست دے کر اپنا دوسرا مسلسل اے ٹی پی ٹور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

alexander Zverev
alexander Zverev

By

Published : Oct 26, 2020, 7:46 PM IST

زویریو نے 9 ایس لگائے اور بریک پوائنٹ بچایا۔ انہوں نے فرینچ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والے شوارٹزمین کی سروس پانچ بار توڑی۔

ان دونوں کے مابین پہلا سیٹ 38 منٹ تک جاری رہا جبکہ دوسرا سیٹ 33 منٹ تک ہوا۔

بشکریہ ٹویٹر

یہ زویریو کا مجموعی طور پر 13 واں ٹائٹل ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے اے ٹی پی انڈور ٹائٹل جیتا تھا۔ یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچنے والے اس کھلاڑی نے تیسری بار مسلسل اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

الیگزینڈر زویریو اس سے قبل اگست 2017 میں واشنگٹن اور مونٹریال اور پچھلے سال مئی میں میونخ اور میڈرڈ میں لگاتار ٹائٹل جیتے تھے۔

جرمن کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے فیلکس اگور الیاسییم کو شکست دے کر کولون انڈور کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ دونوں ٹورنامنٹ ایک جگہ پر کھیلے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details