موصولہ اطلاع کے مطابق ومبلڈن ٹینس کے خاتون زمرے کے خطابی معرکہ میں تئیس مر تبہ کی گرینڈ سلام چمپئن امریکہ کی سرینا ولیمس نے شاندار کھیل کامظاہرہ کر تے ہوئے جمہوریہ چیک کی بربرا اسٹرائیکووا کو سدھے سیٹوں میں شکست دے کر فا ئنل میں شاہانہ انداز میں کوالیفا ئی کیا ۔
سرینا ولیمس کی 24 ویں گرینڈ سلیم پر نظریں - سرینا ولیمس
بین الاقوامی شہرت یافتہ خاتون ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمس اور سیمونا ہالیپ کے درمیان ومبلڈن خاتون اوپن سنگلز کاخطابی معرکہ آج انگلینڈ میں کھیلا جا ئے گا۔ سریبا ولیمس کی نظریں 24 ویں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے پر نظریں مرکوز ہیں
سرینا ولیمس کی 24 ویں گرینڈ سلیم پر نظریں
دوسری طر ف سابق ورلڈ نمبرون رومانیہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی سیمونا ہالپ نے یوکرین کی خاتون کھلاڑی ایلینا سویتولینا کو سیدھے سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے مات دے کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ورلڈ ٹینس رینکنگ میں سیمونا ہالیپ ساتویں پوزیشن پر ہیں جبکہ سرینا ولیمس دسویں مقام پر قابض ہیں۔